حیدرآباد۔10۔جنوری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ
فروری میں تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ چنانچہ صحافیوں کی
جانب سے
پارلیمنٹ اجلاس میں وقت سے متعلق پوچھے گئے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا
کہ اس وقت دیکھا جائیگا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر جمہوریہ پرنب
مکھرجی نے 23جنوری تک کے لئے ہی وقت دی ہے۔